Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ: بے گھرافراد کے خیموں پر اسرائیلی بمباری میں 12 خواتین، بچے شہید

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) منگل کی شام اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں بے گھر افراد کے خیموں پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہداء میں زیادہ تربچے اور خواتین شامل ہیں۔

قابض فوج کے جنگی طیارے نے خان یونس کے مغرب میں المواصی کے علاقے میں ایک بے گھر خاندان کے ایک خیمے کو نشانہ بنایا۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ فضائی حملے میں المواصی کے علاقے میں المد ھون خاندان کے ایک خیمے کو نشانہ بنایا گیا، جو غزہ شہر سے تقریباً 30 کلومیٹر جنوب میں ہے۔

المواصی کے علاقے میں ہزاروں خیمے پھیلے ہوئے ہیں، جنہیں بے گھر افراد نے قابض فوج کی بمباری سے بچنے کے لیے شمالی غزہ سے نقل مکانی کے بعد فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قائم کیا تھا۔

قابض فوج نے محصور الشفاء کمپلیکس کے گردونواح کے مکینوں کو اپنے گھر خالی کرنے کا حکم دینے کے بعد المواصی کے علاقے میں جانے کو کہا تھا۔

اگرچہ وہ محفوظ علاقے میں تھے، لیکن قابض فوج انہیں جنگی طیاروں سے بمباری کا نشانہ بنایا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan