یمن (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) یمنی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کی حمایت میں اس نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی بحری جہاز کے ساتھ ہی مقبوضہ بندرگاہ ایلات میں متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج نے منگل کے روز ایک بیان میں ام الرشراش (ایلات) کی بندرگاہ پر میزائل حملے اور امریکی جہاز “مادو” کو بھی نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔
بریگیڈیئر جنرل یحییٰ السریع نے ایک بیان میں ان کارروائیوں کی تفصیلات کے بارے میں کہا جو المسیرہ ٹی وی سے لائیو نشر ہوا، ہماری بحریہ نے بحیرہ احمر میں امریکی جہاز مادو کو متعدد مناسب اینٹی شپ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فورسز نے ام الرشراش (مقبوضہ ایلات) کے علاقے میں اسرائیلی اہداف پر متعدد بیلسٹک میزائل بھی فائر کیے جو اپنے اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہے۔
بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے بیان کیا کہ یمن کی مسلح افواج مظلوم فلسطینی عوام کے تئیں اپنی مذہبی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داریوں کو پورا کرتی رہیں گی۔