غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) امریکی فوج نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ حوثیوں کے بحیرہ احمر خلیج عدن کے علاقے میں کیے گئے تازہ میزائل میں میں کثیر قومی بحری عملے کے تین ارکان ہلاک اور کم از کم چار زخمی ہو گئے ہیں۔ سینٹ کام کی طرف سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حوثیوں کے اس حملے کے نتیجے میں بحری جہاز کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ حوثی حملے کے نتیجے میں انسانی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس سے پہلے بدھ ہی کے روز برطانوی و امریکی حکام نے بتایا تھا کہ حوثیوں کے میزائل حملے سے دو جہازوں کو نقصان ہو گیا ہے۔
دوسری جانب حوثیوں نے یونانی ملکیت میں مال بردار جہاز پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ حملہ یمن کی بندرگاہ عدن سے پچاس سمندری میل کے فاصلے پر کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ ایکس’ پر برطانوی سفارت خانے کی طرف سے لکھا گیا ہے کہ ‘کم از کم ملاح مارے گئے ہیں، یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔
ایک سینئیر امریکی اہلکار نے بھی دو ملاحوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اس بارے میں کہا ‘ واشنگٹن حوثیوں سے جواب دینے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔’