صنعا (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)یمنی انصار اللہ گروپ نے بحیرہ احمر میں سفر کے دوران ایک اسرائیلی جہاز کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ یہ اقدام غزہ کی پٹی میں امریکی اور مغربی حمایت سے شروع کی گئی اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کیا گیا ہے۔
انصاراللہ نے گذشتہ شام ایک بیان میں کہا کہ اس کی فورسز نے اسرائیلی جہاز MSC Sky کو اس وقت نشانہ بنایا جب یہ بحیرہ احمر میں سفر کر رہا تھا اور اسےگائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا کہ اسرائیلی جہاز کو نشانہ بنانے کا عمل ڈرونز اور میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک مخصوص آپریشن کے بعد کیا گیا جس نے امریکی اور دشمن کے جہازوں کو نشانہ بنایا اور اس میں متعدد بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا۔
“انصار اللہ” گروپ نے تصدیق کی ہے کہ اس کی افواج مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف اسرائیلی جہاز رانی یا نیوی گیشن کو روک رہی ہیں۔ جب تک جارحیت بند نہیں ہو جاتی اور غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا اس وقت تک یہ حملے جاری رہیں گے۔