Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا نے حماس کے13 ارکان گرفتار کرلیے

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-pro-israel42

مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈٓ سیکیورٹی فورسز کی طرف سے اسلامی تحریک مزاحمت – حماس- کے اراکین کے خلاف کریک ڈاؤن اور ان پر تشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تازہ کارروائیوں میں مغربی کنارے کے شہروں جنین، طولکرم، رام اللہ،نابلس اور سلفیٹ سے حماس کے 13 ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار شدگان میں علما، مساجد کے آئمہ اور سابق اسیران بھی شامل ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق سلفیٹ میں عباس ملیشیا کی کارروآئیوں میں الزاویہ کے علاقے سے حماس راہنما ڈاکٹر طلال رداد کو گرفتار کیا گیا، انہیں پہلے بھی کئی مرتبہ عباس ملیشیا کی جیلوں میں پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔ قراوہ بنی حسان کے علاقے میں جامع مسجد عمر بن خطاب کے امام اور خطیب شیخ ھمام مرعی، مراد ٹاؤن سے علی سلمان، فرخہ سے شیخ قمبر اور زاویہ سے سابق اسیر محمد قادوس کو حراست میں لیا گیا۔
سلفیٹ کے علاقے دیر استیا سے عباس ملیشیا نے جہاد اسلامی کے راہنما محمد عوض کو حراست میں لے لیا گیا۔
دوسری جانب جنین سے عباس ملیشیا نے 52 سالہ شیخ مفید نزال کو ان کے گھرپر دھاوا بولنے کے بعد گرفتار کیا گیا، شیخ نزال جنین میں حماس کے اہم راہنما ہیں ۔ عباس ملیشیا انہیں ماضی میں بھی حراست میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنا چکی ہے۔
عباس ملیشیا نے طولکرم سے یونیورسٹی کے دو طلبہ محمد ابو صاع اور عبداللہ عودہ کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا جبکہ رام اللہ سے ماہر ابو کویک اور سابق اسیر محمد عمرو امام مسجد جامع مسجد عین الصباح کو حراست میں لے لیاگیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan