Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ترکی میں عوام کے جمع غفیر کا غزہ کے امدادی قافلے کو الوداع

palestine_foundation_pakistan_turkish-aid-cruise

غزہ کی معاشی ناکہ بندی توڑنے کے لیے یورپ سے آنے والا امدادی قافلہ”آزادی” ہفتے کے روز ترکی کے شہر استنبول کی “سرائے بورنو” بندرگاہ سے سمندری راستے غزہ کی طرف سے روانہ ہو گیا ہے۔ قافلے کی روانگی کے وقت ہزاروں افراد نے شرکا قافلہ کواپنی دعاؤں اور دل کھول کر امداد کے ساتھ الوداع کہا۔
اس موقع پر بندرگاہ پرہرشعبہ زندگی کے افراد کا ایک جمع غفیر موجود تھا۔ کئی بحری جہازوں پر مشتمل یہ امدادی بیڑہ امدادی سامان جس میں ادویات، غذائی سامان، میڈیکل کاسامان، سیمنٹ ،لوہا اور دیگر تعمیراتی سامان شامل ہے کی 10 ہزار ٹن کھیپ لے کرغزہ آ رہا ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیوں کے اراکین، پارلیمنٹیرینز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے 750 اہلکار بھی قافلے کے ہمراہ ہیں۔
قافلے کی روانگی کے وقت الوداعی تقریب میں مقبوضہ فلسطین کے 1948ء کےعلاقوں میں قائم تحریک اسلامی کے چیئرمین شیخ رائد صلاح، مسلم ممالک کے مندوبین، ترکی کی انسانی حقوق کی تنظیموں کے اہلکاروں ، سول سوسائٹی اور عام شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
شرکا نے ترکی اور فلسطین کے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فضا اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی تھی ۔ قافلے کی رنگی سے قبل شرکا قافلہ اور ڈونرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ امدادی سامان لے ہر صورت میں غزہ پہنچیں گے،یہ آخری امدادی قافلہ نہیں ہو گا بلکہ اس کے بعد بھی اہل غزہ کی اس وقت تک امداد جاری رکھیں گے جب تک قابض دشمن غزہ کی معاشی ناکہ بندی ختم نہیں کر دیتا۔
ترکی کے امدادی ادارے”ھیومن ریلیف فاؤنڈیشن” کے چیئرمین بولنٹ یلڈرم نے کہا کہ “انہیں اسرائیل کی طرف سے امدادی قافلے کو تباہ کرنے کی دھمکیوں کی پرواہ نہیں، وہ اپنے مصمم ارادے کے تحت غزہ جا رہے ہیں اور امدادی سامان کی غزہ فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ” ہم ایک مرتبہ پھراسرائیل پراضح کر رہے ہیں کہ ہمارا کوئی خطرناک مشن نہیں، ہمارامقصد غزہ کے محصورین کی مدد فراہم کرنا، ہمارے ساتھ انسانی حقوق کے عالمی مندوبین موجود ہیں ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم کوئی غیر قانونی کام نہیں کررہے ، ہم اسرائیل سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ غزہ کے لیے امدادی قافلے کی راہ میں مزاحم نہیں ہو گا۔
الوداعی تقریب سے تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ رائد صلاح نے ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان کے مسئلہ فلسطین اور غزہ کے شہریوں کی امداد سے متعلق کردار کی تعریف کرتے ہوئے اسے مسلم امہ کے تمام حکمرانوں کے لیے بہترین مثال قرار دیا۔
ترک رکن پارلیمنٹ سراج الدین کارایا غیز نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پرمعاشی ناکہ بندی مسلط کرکے بد ترین دہشت گردی کا ارتکاب کیا ہے، تاہم اسرائیلی حکومت کو معلوم ہونا چاہیے کہ قابض اسرائیل کی مادی قوت لوگوں کے عزم کو شکست نہیں دے سکتی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan