جنیوا (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) آئرلینڈ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) کی مدد کے لیے 20 ملین یورو (21.46 ملین ڈالر) کی اضافی فنڈنگ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہ ایجنسی کے بغیرغزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے لیے کوئی بنیادی خدمات نہیں ہوں گی۔
آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے جمعرات کو کہا کہ “اسرائیل” نے “اونروا” کے خلاف ایک جھوٹی اور گمراہ کن مہم شروع کی ہے۔اس کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کو نشانہ بنانے کے لیے ایک منظم حملہ کیا گیا تھا۔
مارٹن نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے اور اس سے کہا کہ وہ اونروا کی امداد معطل کرنے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور ایجنسی کے لیے اپنی امداد کو دوبارہ شروع کرنے اوراس میں اضافے کے لیے اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ “اونروا‘‘ پر کوئی بھی حملہ دو ریاستی حل کو نقصان پہنچائے گا”۔ جو ادارہ جنگ کے بعد غزہ کا انتظام کرے گا وہ اونروا کے بغیر اپنے فرائض انجام نہیں دے سکے گا”۔
لازارینی نے آئرلینڈ اور دیگر یورپی ممالک کی طرف سے ایجنسی کے لیے اپنی مالی مدد برقرار رکھنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا، اور کہا کہ یہ دوسرے ممالک کے لیے ایک پیغام ہے۔
اس نے خطے میں ایجنسی کی بنیادی خدمات کو جاری رکھنے کے لیے اپنی خواہش کی تجدید کی، اور اس پر غور کیا کہ ایجنسی کو ختم کرنا اور اس کی فنڈنگ کو معطل کرنا “عالمی برادری کی طرف سے فلسطینیوں کے لیے مایوسی کا باعث ہوگا، ان کی زندگیوں پر اثر پڑے گا، اور اس کے سنگین نتائج اور منفی اثرات ہوں گے۔”
انہوں نے متنبہ کیا کہ نئی امداد کی عدم موجودگی اگلے اپریل سے ایجنسی کی فنڈنگ میں ایک بڑی کمی کا سبب بنے گی۔
اونروا کے کمشنر جنرل نے قابض حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ملازمین کے خلاف الزامات میں ایجنسی کے ساتھ تعاون کرے اور تمام حقائق سامنے لائے۔