Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عالمی برادری ناصر ہسپتال میں ہولناک قتل عام روکے:حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے خبردارکیا ہے کہ اسرائیلی فاسشٹ دہشت گرد فوج غزہ کے خان یونس کے علاقے میں موجودناصر ہسپتال پر فوج کشی کی تیاری کررہی ہے۔ عالمی برادری ناصر ہسپتال پر اسرائیلی فوج کی دہشت گردی رکوائے۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان کی نقل مرکزاطلاعت فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ناصر ہسپتال میں طبی عملے، مریضوں، زخمیوں کے علاوہ ہزاروں بے گھر وفرادبھی پناہ لیے ہوئے ہیں۔

حماس نے اقوام متحدہ اور تمام متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض فوج کو ہسپتال پر دھاوا بولنے سے روکنے کے لیے فوری اور موثر کارروائی کریں، تاکہ کسی بھیانک قتل عام اور طبی عملے اور وہاں کے بے گھر ہونے والے لوگوں کے خلاف کیے جانے والے جرم سے بچا جا سکے۔

انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بھی اپنے قانونی، انسانی اور اخلاقی فرائض اور ذمہ داریوں کے مطابق ہسپتال میں ضروری خوراک، پانی اور ادویات لانے کے لیے فوری فیلڈ ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی فورسز نے ناصر کمپلیکس کا کئی ہفتوں سے سخت محاصرہ کر رکھا ہے اور جنگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے لوگوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے جو اپنے گھر بار چھوڑ کر ہسپتال میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan