اسلام آباد (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے امت کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد نقوی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم اور وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے ڈاکٹر صابر ابو مریم کی قیادت میں علامہ ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گا ہ پر ملاقات کی۔
ملاقا ت میں دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین کو پاکستان میں اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ رہنماؤں کاکہنا تھا کہ فلسطین کی مزاحمت نے امریکہ اور اسرائیل کا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھیں اور فلسطین کاز کے خلاف ہونے والے سازشوں کا متحد ہو کر مقابلہ کریں۔ علامہ ساجد نقوی نے پاکستان میں مسئلہ فلسطین کے لئے دوریاستی حل کے موقف کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کا ہر شہری قائد اعظم محمد علی جنا ح کے موقف کے ساتھ ہے۔
اس موقع پر اسلامی تحریک کے مرکزی رہنما علامہ شبیر میثمی، زاہد علی اخوندزادہ سمیت ڈاکٹر واصف اور دیگر بھی موجود تھے