Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شمالی غزہ میں ایک اور اسرائیلی فوجی افسر ہلاک، قابض فوج کا اعتراف

مقبوضہ بیت المقدس   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسرائیلی قابض فوج نے شمالی غزہ میں لڑائیوں میں ایلیٹ “شالدگ” یونٹ کے میجر کے عہدے کے دوسرے افسر کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

قابض فوج نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ “گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لڑائیوں میں دو افسران اور دو فوجی ہلاک ہوئے، اس کے علاوہ 10 دیگر زخمی ہوئے۔”

منگل کو قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب میں ہونے والی لڑائیوں میں ایک افسر اور دو فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے شدید زخمی ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

اسرائیلی قابض فوج نے یہ بھی اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی لڑائیوں میں 6 فوجی زخمی ہوئے ہیں جب کہ آپریشن “طوفان الاقصیٰ ” کے بعد سے قابض فوج کی ہلاکتوں کی تعداد 557 تک پہنچ گئی ہے، جن میں ستائیس اکتوبر سے غزہ میں زمینی فوجی کارروائی شروع ہونے کے بعد تک تقریباً 220 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

قابض فوج کی طرف سے شائع کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ’’گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اس کے 2,771 افسران اور فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔‘‘

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan