Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امریکی فوجیوں کا قتل معصوم لوگوں کا قتل عام بند کرنے کا پیغام ہے

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہ نما ڈاکٹر سامی ابو زہری نے اردن میں تین امریکی فوجیوں کے قتل کے بعد کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت امریکی انتظامیہ کے لیے ایک پیغام ہے کہ جب تک غزہ میں بے گناہوں کا قتل عام نہیں رکتا پوری دنیا اسے پوری قوم کا سامنا کرنا ہوگا۔

ابو زہری نے زوردے کر کہا کہ غزہ کے خلاف امریکی صیہونی جارحیت کا تسلسل خطے کی تمام صورتحال کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکی انتظامیہ کو غزہ کے خلاف جارحیت کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں تنازعات کی توسیع کے خلاف خبردار کیا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ فلسطینی قوم فلسطینیوں کے خون کے تحفظ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ دنیا کی بدنامی ہے۔

ابو زہری نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج صرف 5 تجارتی ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم قابض دشمن کا مقابلہ کریں گے اور اپنے لوگوں کی حفاظت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ’’ہم اپنی سرزمین اور اپنے مقدسات پر اپنا حق برقرار رکھیں گے‘‘۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اردن کی سرحد پر تین امریکی فوجی ہلاک اور تیس سے زاید زخمی ہوگئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan