Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حوثیوں کے ٹھکانوں پر نئے امریکی و برطانوی حملے

صنعاء (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  امریکہ اور برطانیہ نے منگل کو علی الصباح یمن کے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔ گذشتہ دس روز میں حوثیوں کے خلاف یہ آٹھواں موقع ہے جب امریکی فوجی تنصیبات سے حوثی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

غزہ جنگ کے دوران تجارتی بحری جہازوں پر حملے کرنے والے اور خطے میں کشیدگی کا باعث بننے والے یمن کے حوثیوں کے خلاف امریکہ اور برطانیہ نے جنگی جہازوں، بحری جہازوں اور آبدوزوں کی مدد سے ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی دفاعی حکام نے کہا ہے کہ حملوں میں حوثیوں کے آٹھ مقامات پر متعدد اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں زیرِ زمین اسٹوریج کی سہولت کے ساتھ ساتھ میزائل لانچنگ سائٹس اور حوثیوں کی نگرانی کی صلاحیتوں سے منسلک دیگر مقامات شامل ہیں۔

ان حملوں کا مقصد بحیرۂ احمر میں بین الاقوامی تجارت کی راہ میں رکاوٹ بننے والے حوثیوں کی مشرقِ وسطیٰ میں تجارتی بحری جہازوں پر حملے کرنے کی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔

واضح رہے کہ بحیرۂ احمر کے راستے سے دنیا کی سمندری ٹریفک کا تقریباً 15 فی صد گزرتا ہے۔ غزہ جنگ کے آغاز کے بعد حوثیوں کے حملوں کی وجہ سے عالمی تجارت متاثر ہوئی ہے جب کہ بڑی شپنگ کمپنیاں بحری تجارت کے لیے افریقہ کے ارد گرد طویل اور زیادہ مہنگے راستے کا انتخاب کر رہی ہیں۔

امریکہ اور برطانیہ نے ایک بیان میں کہا، “یہ درست حملے، حوثیوں کے غیر قانونی، خطرناک اور غیر مستحکم کرنے والے اقدامات کے جواب میں ہیں۔” تازہ ترین حملے آسٹریلیا، بحرین، کینیڈا اور نیدر لینڈز کی حمایت سے کیے گئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan