غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) آج جمعرات کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کے 90 دن ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کا سلسلہ جاری ہے اور مزید فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔
آج بھی صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر جاری بربریت میں مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں گھروں کے اندر موجود شہریوں کے سروں پر ان کے مکانات کو گرا دیا گیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید سیکڑوں فلسطینی شہید ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی بمباری سے 90 فی صد آبادی بے گھر اور کھلے آسمان تلے زندگی بسرکرنے پرمجبور
اسرائیلی فوج کی طرف سے اجتماعی قتل عام اور ننگی جارحیت کے جرائم کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوچکا ہے اور قابض فوج ایک ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کا قتل عام کررہی ہے۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی فورسز قابض دشمن فوج کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت جاری رکھی ہوئے ہیں اور متعدد مقامات پر دشمن فوج کو زخم چاٹنے پرمجبور کیا گیا ہے۔
ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں اور توپ خانوں نے آج جمعرات کے روزغزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر چھاپوں اور پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گھروں، کمیونٹیوں، تنصیبات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا جس میں سینکڑوں شہید اور زخمی ہوئے۔
ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں اور توپخانے نے پیر کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر چھاپوں اور پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گھروں، کمیونٹیوں، تنصیبات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا، جس میں سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔