Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطین پراسرائیلی بربریت 2023 کا سب سے زیادہ غمناک حصہ تھا:وزیراعظم

پاکستان(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سالِ نو (2024) کے موقع پرقوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ سال 2024 ہمارے ملک پاکستان کیلئے ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے، اپنے فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہم نئے سال کو انتہائی سادگی سے منا رہے ہیں۔

پیر کو وزیر اعظم کے میڈیا ونگ سے جاری پیغام میں نگران وزیر اعظم نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،ہم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نئے سال کو انتہائی سادگی سے منا رہے ہیں اور حکومت پاکستان کی جانب سے نئے سال کی ہر قسم کی تقریب پر پابندی ہے

نگران وزیر اعظم نے کہا کہ میری دعا ہے کہ 2023 میں دنیا کو امن و امان اور قدرتی آفات کے جن بحرانوں کا سامنا رہا، نئے سال میں ان پر قابو پانے کیلئے مثبت پیش رفت ہو۔ فلسطین کے مظلوم عوام پر اسرائیلی بربریت سال 2023 کا سب سے زیادہ غمناک حصہ تھا۔ غزہ اور مغربی کنارے میں مظلوم فلسطینیوں خصوصاً معصوم بچوں کے قتل عام اور نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی پر پوری پاکستانی قوم اور اُمت ِمسلمہ شدید رنج کے عالم میں ہے۔ میں امید رکھتا ہوں کہ اقوام عالم 2024 میں فلسطین میں امن کے قیام ، اسرائیلی خون ریزی روکنے اور اس کے مسئلے کے منصفانہ حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

میری یہ خواہش اور امید ہے کہ سال 2024 میں مظلوم کشمیری عوام اپنے اور فلسطینی عوام حق خود ارادیت کے حصول کے حوالے سے نئی کامیابیوں کی جانب بڑھیں۔انہوں نے کہا کہ نئے سال کے موقع پر شہداءوطن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan