Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں دشمن کی 825 گاڑیاں اور ٹینک تباہ کردیے:ابو عبیدہ

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے جمعرات کی شام ایک آڈیو تقریر میں کہا کہ سات اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ کی جنگ شروع ہونے کے 83 دن بعد سے ہمارے مجاھدین بہادری اور جانثاری کےساتھ قابض دشمن کا ہر محاذ پر مقابلہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ریاست اپنے زوال کی طرف بڑھ رہی ہے اور غزہ کے قابل فخر اور عظیم لوگوں کی اس عظیم استقامت کے بعد دشمن مزید پاش پاش ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام جدید تاریخ میں تباہ کن ہتھیاروں کا استقامت کے ساتھ مقابلہ کرکے تاریخ رقم کررہے ہیں۔

ابو عبیدہ نے نشاندہی کی کہ اس دنیا میں سب سے بڑی جہادی فوجی سلامی کا اتنا حقدار نہیں ہو سکتا جتنا کہ ہمارے غزہ کے لوگ اس کے حقدار ہیں۔ جو اس کی مزاحمت کے لیے ہمیشہ حمایت، پشت پناہی اور انکیوبیٹر رہے ہیں۔

ابو عبیدہ نے کہاکہ تین ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کا نہتے فلسطینی جس ہمت سے مقابلہ کررہے ہیں وہ دنیا کی سپر پاور کےپاس بھی نہیں۔ وائٹ ہاؤس اور مغرب کی مدد سے فلسطینیوں پر مسلط کی گئی جنگ میں بھی غزہ کےعوام جنگل کے قانون کا مقابلہ کررہے ہیں اور درندوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “یہ سیاہ، قاتل جادوگر جو دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ تاریخ کا آغاز اکتوبر کی 7 تاریخ سے ہوتا ہےوہ کئی سالوں اور دھائیوں سے ہماری قوم کا اعلانیہ اور خاموش قتل، یہودیت، آباد کاری، مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ، محاصرہ کو نظر انداز کرتے ہوئے غزہ، قیدیوں کے خلاف جارحیت، اور ہمارے لوگوں کی ہر طرح سے نقل مکانی جاری ہے۔ جب ہم نے دشمن پر صدی کی کاری ضرب لگائی تو روتے ہیں کہ ہمیں پیچھے دھکیل دیا”۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم کبھی بھی جنگوں اور تباہی کے طالب نہیں تھے اور مغرب اور مشرق کے صہیونیوں کے لیے بہتر ہوتا کہ وہ ہمارے لوگوں کے حقوق کو پہچانتے اور قبضے کو ختم کرتے لیکن انہوں نے مجرمانہ قبضے کے لیے وقت کے حصول کی کوشش کی۔ فلسطینیوں کو ختم کرنے اور ان کے نصب العین  کو ختم کرنے کی مذموم کوشش کی۔ لیکن بحیثیت قوم ہمارا ایک حق، ایک مقصد، ایک پیغام اور مزاحمت ہے۔ اس میں مزاحمت کا پیغام ہے، اور اس میں ان حقوق کی وفاداری ہے۔ ہم نے تیاری جاری رکھی۔ کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ جب تک حقوق حاصل نہ کیے جائیں کوئی دوسرا نہیں دیتا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ “مقبوضہ سرزمین کے تمام لوگوں نے خون، جسم کے اعضاء اور لڑائی کے ذریعے دشمن کی جیلوں میں قید وبند کی صعبوتیں اٹھائیں۔ جو کچھ ویتنام، افغانستان، جنوبی افریقہ، عراق، الجزائر، لبنان اور دیگر ممالک میں ہوا وہ سب کچھ ہمارے اوپر گذرا ہے۔

ابو عبیدہ نے اپنی تقریر کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میدان میں ابھی بھی مجاہدین موجود ہیں جو ہردن اور اور ہر گھنٹہ دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ مجاہدین نے 825 سے زائد فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جن میں ٹروپ کیریئر، ٹینک، بلڈوزر، ٹرک شامل ہیں۔ انہیں تباہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں سیکڑوں صہیونی فوجی جھنم رسید ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan