Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ ہولوکاسٹ جاری، اسرائیلی بربریت کا 83واں خونی دن

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)آج جمعرات کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کا 83 واں دن ہے۔ اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کا سلسلہ جاری ہے اور مزید فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔

آج بھی صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر جاری بربریت میں مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں گھروں کے اندر موجود شہریوں کے سروں پر ان کے مکانات کو گرا دیا گیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید سیکڑوں فلسطینی شہید ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی بمباری سے 90 فی صد آبادی بے گھر اور کھلے آسمان تلے زندگی بسرکرنے پرمجبور

اسرائیلی فوج کی طرف سے اجتماعی قتل عام اور ننگی جارحیت کے جرائم کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوچکا ہے اور قابض فوج ایک ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کا قتل عام کررہی ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی فورسز قابض دشمن فوج کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت جاری رکھی ہوئے ہیں اور متعدد مقامات پر دشمن فوج کو زخم چاٹنے پرمجبور کیا گیا ہے۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے جنگی طیاروں اور توپخانے نے کل بدھ کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری گھروں، کمیونٹیوں، تنصیبات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا، جس میں سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ بیت لاہیا، خان یونس اور دیگر مقامات پر شہریوں کے گھروں پر اسرائیلی قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں 50 شہری شہید اور درجنوں کے زخمی ہوئے۔

بیت لاھیا پراجیکٹ میں خیرالدین، الکرد اور القاضی کے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے رہائشی چوک پر اسرائیلی بمباری میں 30 سے زائد شہری شہید ہو گئے۔

البریج اور المغازی کیمپوں پر قابض بمباری کے بعد متعدد شہداء اور زخمی الاقصی شہداء ہسپتال پہنچایا گیا۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ خان یونس میں سوسائٹی کے الامل ہسپتال کے قریب اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 10 افراد شہید اور 12 زخمی ہوئے۔

میڈیا ذرائع نے القدس ٹوڈے چینل کے کیمرہ مین صحافی احمد خیرالدین کی شہادت کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی لاش اب بھی ان کے گھر کے ملبے تلے دبی ہوئی ہے۔ ان کے ساتھ اہل خانہ کے 12 اور پڑوسیوں کے 9 شہداء بھی ہیں۔

رفح کے شمال میں الزہور میں خیموں میں بے گھر ہونے والے متعدد افراد کی آباد زرعی اراضی کو نشانہ بنانے سے متعدد شہری زخمی ہوئے۔

وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلاح میں المشعلہ محلے میں قابض فوج کی جانب سے ایک مکان اور ایک شہری کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے بعد وہاں متعدد شہری شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

طبی ذرائع نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے نصیرات، دیر البلح اور المغازی میں گذشتہ رات اور آج صبح سویرے صہیونی حملوں کے نتیجے میں 17 شہداء کے جسد خاکی ہسپتالوں میں لائے گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan