Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر اسرائیلی بربریت کے 70 دن،اجتماعی قتل عام کے نئے ریکارڈ قائم

غزة (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)آج جمعہ  کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کا70 واں دن ہے۔

آج جمعہ  کے روز بھی صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر جاری بربریت میں مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں گھروں کے اندر موجود شہریوں کے سروں پر ان کے مکانات کو گرا دیا گیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے اجتماعی قتل عام اور ننگی جارحیت کے جرائم کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوچکا ہے اور قابض فوج ایک ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کا قتل عام کررہی ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی فورسز قابض دشمن فوج کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت جاری رکھی ہوئے ہیں اور متعدد مقامات پر دشمن فوج کو زخم چاٹنے پرمجبور کیا گیا ہے۔

اس وقت غزہ کی پٹی میں خان یونس لڑائی کا مرکز ہے جہاں اسرائیلی فوج کی توپ خانے سے گولہ باری کے  نتیجے میں  مزید متعدد شہری شہید ہو گئے۔

غزہ کی الزیتون کالونی پر اسرائیلی فوج کی تازہ وحشیانہ بمباری میں 15 فلسطینی شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ سڑک پر  پناہ لیے ہوئے نہتے شہریوں پر ڈرون طیارے کی مدد سے کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ شہداء میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

الزیتون کالونی کے چھ گھروں پر اسرائیلی فوج نے توپخانے سے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے دس فلسطینی شہداء کی الشیں المعمدانی ہسپتال منتقل کی گئیں۔

ادھر الشجاعیہ کالونی میں البساطات بازار پر بم باری کی جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود نو فلسطینی شہید اور پچیس زخمی ہوگئے۔

غزہ کی الدرج کالونی میں اسرائیلی توپ خانے کی طرف سے دسیوں گولے داغے گئے۔ گولہ باری سے فہمی الجرجاوی اسکول میں موجود چار شہری شہید ہوگئے۔ شہدا میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

اسی کالونی کے علاقے صحابہ پر اسرائیلی ٹینکوں اور جنگی طیاروں کی بمباری سے کم سے کم 20 شہری شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے۔ اس موقعے پر اسرائیلی فوج نے بے گھر فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 15 سے 55 سال کی عمر کے افراد شامل ہیں۔ان کےکپڑے اتار لیے گئے۔

النصر اور الشیخ رضوان کےمقام پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری شہید ہوگئے۔

قابض فوج نے غزہ شہر کی جامع مسجد فلسطین کے اطراف میں ایک بزرگ سمیت کم سے کم پانچ فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید جب کہ پندرہ کو اتار کران کے کپڑے اتارنے کے بعد انہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan