غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)آج بدھ کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کا 68 روز جاری ہے۔
آج بدھ کے روز صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر جاری بربریت میں مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں گھروں کے اندر موجود شہریوں پران کے مکانات کو گرا دیا گیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے اجتماعی قتل عام اور ننگی جارحیت کے جرائم کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوچکا ہے اور قابض فوج ایک ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کا قتل کررہی ہے۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے دشمن کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت جاری رکھی ہوئی ہے اور متعدد مقامات پر دشمن فوج کو زخم چاٹنے پرمجبور کیا گیا ہے۔
خان یونس پر اسرائیلی فوج کی توپ خانے سے گولہ باری کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
صیام خاندان کے گھر پر کی گئی وحشیانہ بمباری میں گھر میں موجود متعدد شہری شہید ہوگئے۔
ادھر مشرقی خان یونس میں اور وسطی خان یونس میں اسرائیلی ٹینکوں اور توپ خانے سے گولہ باری کے دوران متعدد شہری شہید ہوگئے۔
جنوبی خان یونس میں قیزان النجار کے مقام پر ایک گھر پر اسرائیلی بمباری میں دو خواتین اور دو بچوں سمیت چارشہری شہید ہوگئے۔
شہداء میں 80 سالہ عائشة عبد الحميد البيوك ، 30 سالہ فائقة كمال رزق البيوك دو سالہ أحمد محمد كامل البيوك اور 8 سالہ وجوري محمد كامل البيوك شامل ہیں۔
خان یونس کیمپ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 63 سالہ ریاض العامودی اور اس کا شیر خوار پوتا حمزہ محمد العامود شہید جب کہ سات شہری زخمی ہوگئے۔
خان یونس جی بلاک میں اسرائیلی بمبای کے نتیجے میں عامر خاندان کے دو شہری شہید ہوگئے۔
دیر البلح میں فطائر خاندان کے دو بچوں کے شہید اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
خان یونس کے ناصر ہسپتال کی طرف اسرائیلی فوج نے آتش گیر گولے اور توپ خانے کے گولے داغے۔
ادھر بارش کی وجہ سے جنوبی غزہ کے تمام پناہ گزین کیمپ پانی سے بھر گئے۔
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری میں اور ایک صحافی عبد الكريم عودة شہید ہوگئے جس کے بعد غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 87 ہوگئی ہے۔
التفاح کالونی میں اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری سے متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
توپ خانے اور فضائی بمباری کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج نے زمینی دراندازی کا سلسلہ جاری رکھا۔
منگل کی شامل غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز قابض فوج نے مزید 17 بار اجتماعی قتل عام کیا جس کے نتینے میں 207 فلسطینی شہید اور 450 زخمی ہوئے۔
وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ گذشتہ سات اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 18412 فلسطینی شہید اور 50100 زخمی ہوچکے ہیں۔
۔
وأكد المتحدث باسم وزارة الصحة د. أشرف القدرة في مؤتمر صحفي في اليوم ال 67 للعدوان الغاشم على قطاع غزة، ارتفاع حصيلة العدوان الاسرائيلي الى 18412 شهيدا و50100 إصابة منذ السابع من أكتوبر الماضي.