Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں مزید اجتماعی قتل عام، شہداء کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)غزہ کی وزارت صحت نے سوموارکی شام جاری کردہ ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے شہداء کی تعداد 18000 سے تجاوز کرگئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز مزید 19 بار غزہ میں اجتماعی قتل عام کیا جس کے نتیجے میں مزید دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

وزارت صحت نے مزید کہا کہ “گذشتہ گھنٹوں کے دوران 297 شہداء ہسپتالوں میں لائے گئے جب کہ بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں کے ملبے تب گئے ہیں اور انہیں زندہ نکالنے کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔

دریں اثنا سرکاری میڈیا آفس نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی کے شہداء میں 7,875 بچے اور 6,130 خواتین شامل ہیں۔ جب کہ لاپتہ افراد کی تعداد 7,760 تک پہنچ گئی ہے یا تو ملبے تلے دبے ہیں۔زخمیوں کی مجموعی تعدد تقریباً 49,229 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت نے اتوار کی شام ایک پریس بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں 61 فیصد سے زیادہ مکانات اور رہائشی یونٹس تباہ ہو گئے ہیں، کیونکہ قابض فوج  کی وحشیانہ بمباری میں 305,000 سے زیادہ مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے غزہ کی پٹی میں بے گھر ہونے والوں کے حالات کی طرف اشارہ کیا جن کی تعداد اٹھارہ لاکھ سے زیادہ ہے۔ ان کی زندگیاں دن بہ دن مشکل اور سخت ہوتی جا رہی ہیں، کیونکہ اس سے خوراک، پانی اور ادویات کی شدید قلت واضح طور پر ان کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔

وزارت صحت نے فوری طور پر غزہ کی پٹی کی مصر کی طرف موجود رفح کراسنگ کھولنے کا مطالبہ کیا۔

وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی غاصب فوج ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غزہ میں طبی عملے، ایمبولینسوں اور ہسپتالوں کو حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے تاکہ غزہ میں زخمیوں کو علاج کی سہولت  اور فوری طبی امداد فراہم کرنے سے محروم رکھا جا سکے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے سات اکتوبر کو غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف وحشیانہ جنگ کا آغاز کیا ہے جس میں اب تک غزہ کی پٹی میں بڑے پیمانے پر تباہی اور بربادی کی گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan