لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر حملوں میں اضافہ کیا ہے۔
تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرحدی علاقوں کے قصبوں العالم، الراحب، خربت اور میتات میں صہیونی ٹھکانوں پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقاومت کے حملوں کے بعد صہیونی قصبوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔
دوسری جانب القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے یرغمالیوں کو آزاد کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ تنظیم کے جوانوں نے صہیونی حملے کے بعد جوابی کاروائی کرتے ہوئے کئی کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔