Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج نے غزہ میں تاریخی یادگار مسجد العمری ملبے کا ڈھیر بنا دی

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں تاریخی یادگار اور حضرت عمر فاروق کے دور میں تعمیر کی گئی تاریخی مسجد العمری الکبیر کو بمباری کرکے ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔

سات اکتوبر کے بعد غزہ کی پٹی میں مساجد کو شہید کرنے کی مجرمانہ مہم کے دوران اب تک ایک سو سے زائد مساجد کو شہید کیا جا چکا ہے۔

ان میں سے آخری صیہونی نفرت اور وحشیانہ جارحیت تھی جو اس نے غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع ایک نمایاں تاریخی نشان عمری مسجد پر اپنے میزائلوں اور بمباری سے شروع کی تھی۔

چند سیکنڈز کی بمباری میں مسجد کو ملبے اور راکھ کاڈھیر بنا دیا گیا۔

سماجی کارکنوں نے سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں تاریخی مسجد العمری کے کھنڈرات کو دیکھا جا کستا ہے۔ یہ مسجد غزہ کی پٹی کی سب سے بڑی اور قدیم مسجد ہے مگر اب یہ راکھ اور ملبے کا ڈھیر بن چکی ہے۔

غزہ شہر میں واقع “عظیم” عمری مسجد کو فلسطین کے اہم ترین اسلامی مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ یہ غزہ کی پٹی کی پہلی سب سے بڑی اور قدیم ترین مسجد ہے اور اس کی تاریخ 3,000 سال سے زیادہ پرانی ہے۔

یہ مسجد غزہ شہر کے وسط میں درج محلے میں واقع ہے۔ یہ تاریخی قیصریہ بازار سے متصل ایک بہت بڑی عمارت ہے۔اس کا شمار فلسطین کے قدیم ترین آثار قدیمہ کے مقامات میں ہوتا ہے۔

مسجد کا رقبہ تقریباً 4,100 مربع میٹر ہے، جب کہ اس کے صحن کا رقبہ 1,190 مربع میٹر ہے۔ عمارت تقریباً 38 سنگ مرمر کے کالموں پر مشتمل ہے۔

اس مسجد میں کافر یونانیوں کے دور میں بتوں، سورج اور سیاروں کی پوجا کے لیے عبادت گاہ قرار دیا گیا۔ پھر رومی عیسائیوں کے دور میں اسے جلا دیا گیا اور اس کی باقیات کو ہٹا دیا گیا، بعد میں اسے مسلمانوں کے لیے مسجد میں تبدیل کر دیا گیا۔ اسے خلیفہ عمر بن الخطاب کی نسبت سے مسجد العمری کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے “الکبیر” کا نام بھی دیا جاتا ہے کیونکہ یہ غزہ کی بڑی مسجد ہے۔

دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض فوج کی بمباری اور عظیم عمری مسجد کی تباہی “ایک گھناؤنا اور وحشیانہ جرم ہے جو غزہ شہر میں ایک اہم تاریخی یادگار اور ایک مذہبی مقام کونشاہ بنا کر کیا گیا ہے‘‘۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan