Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

عالمی یوم یکجہتی فلسطین اسلام آباد میں خواتین اور بچوں کا یکجہتی فلسطین مظاہرہ

 اسلام آباد(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اسلام آباد چیپٹر کے زیر اہتمام اسلام آباد پریس کلب کے سامنے ۲۹ نومبر بدھ کے روز عالمی یوم یکجہتی فلسطین کی مناسبت سے معصوم بچوں اور خواتین نے یکجہتی فلسطین مظاہرہ منعقد کیا۔

   

مظاہرے میں سیکڑوں خواتین اور بچوں نے شرکت کی اور غزہ میں امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کی۔

خواتین مظاہرین نے ہاتھوں میں معصوم بچوں کی کفن پوش لاشیں بھی اٹھا رکھی تھیں۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر عالمی برادری سے سوال کیا گیا تھا کی تمھاری انسانیت کہاں ہے؟ مظاہرین نے ہاتھوں میں امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ پلے کارڈز پر میں انسان ہوں اور میں غزہ کے ساتھ ہوں کے پلے کارڈز بھی آویزاں تھے۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے خواتین رہنماؤں نے کہا کہ غزہ میں امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی ہر سطح پر مذمت جاری رکھیں گے۔ غزہ میں عارضی جنگ بندی فلسطینی عوام اور حماس کی کامیابیوں کا تسلسل ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں دوریاستی حل کی بات کرنے والے احمق ہیں۔ فلسطین کی مزاحمت نے دو ریاستی حل کو دفن کر دیا ہے۔ فلسطین صرف فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے۔ شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے کہاکہ 29نومبر سنہ1947کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے فلسطینی عوام کے ساتھ نا انصافی کی گئی اور فلسطین کو تقسیم کیا گیا۔خواتین مقررین کاکہنا تھا کہ عرب اور مسلمان حکمرانوں کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عرب حکومتیں اسرائیل کو تیل اور گیس کی سپلائی بند کریں۔ ا س موقع پر مظاہرین نے مردہ باد امریکہ، اسرائیل نا منظورفلسطین زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

     

خواتین یکجہتی فلسطین مظاہرہ سے خاتون رہنما نجمہ ، مرضیہ، شیدا علی اور ہما مرتضیٰ نے خطاب کیا

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan