غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسپین کی 17 ٹریڈ یونینوں نے ہسپانوی ایوان نمائندگان اور حکومت کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے لیے کھلے بیان کے ذریعے فلسطین کے ساتھ یکجہتی اور اسرائیلی قابض دشمن کے خلاف تاریخی بیان جاری کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ “فلسطین ایک گمشدہ مقصد نہیں۔ مزدوروں کی نمائندگی کرنے والی طبقاتی یونینیں اور تنظیمیں اس وقت ایک بہت اہم مسئلے کو حل کرنا چاہتی ہیں، جس میں پہلا مسئلہ اسرائیل اور اس کے صہیونی ریاست کے ساتھ ہسپانوی ریاست کے تعلقات کا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “حالیہ دنوں میں ہم نے فلسطینی عوام کےخلاف صہیونی فوج کے المناک واقعات دیکھے ہیں، جو 7 اکتوبر سے اسرائیلی صیہونی حکومتوں اور ان کی فوج کی طرف سے کئی دہائیوں سے قبضے، نسل پرستی اور ناانصافی، جنگی جرائم، امتیازی سلوک، بلا امتیازہسپتالوں اور سکولوں کے خلاف بمباری اور بجلی، پانی، ایندھن، ادویات اور اشیائے خوردونوش کی بندش کا شکار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ “اس تنازع کے تاریخی تناظر کو سمجھنا ضروری ہے، جس میں 1948 میں اسرائیل کا قیام فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے اور فلسطینیوں کی نقل مکانی کا باعث بنا”۔
انہوں نے مزید کہا کہ “آج بھی 80 لاکھ فلسطینی اپنی سرزمین میں پناہ گزینوں کی حیثیت سے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اسرائیل، امریکا اور یورپی یونین کی اہم فنڈنگ کے ساتھ بین الاقوامی انسانی قانون کو نظر انداز کر رہا ہے اور فلسطین پر اپنا مجرمانہ قبضہ جاری رکھے ہوئے ہے”۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ “اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف نسلی تطہیر اور نسل پرستی کو جاری رکھنے کے طریقہ کار کو یہودیوں اور ماہرین، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کی دو حالیہ رپورٹوں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تفصیل سامنے آتی ہے۔
اسپینی ٹریڈ یونینز کی طرف سے اسرائیل کے فوری اور ہر سطح پر بائیکاٹ جب کہ فلسطینی مزاحمت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا گیا۔
اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والی تنظیموں میں
1-CGT
2-Cobas
3- Solidaridad Obrera
4-Alternativa Sindical de Clase
5-SAT
6-Plataforma Sindical E.M.T.
7- INTERSINDICAL VALENCIANA
8- INTERSINDICAL VALENCIANA ICS
9- SOC
10-CSI
11-CUT
12-FEDERACIÓN SINDICAL CANARIA
13-11T CENTRAL UNITARIA DE TRABALLADORAS
14-STM INTERSINDICAL VALENCIANA
15-S.F. CONFEDERACIÓN INTERSINDICAL
16-CNT
17-CONFEDERACIÓN INTERSINDICAL
شامل ہیں۔