Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القسام نے اسرائیلی علاقوں نھاریا اور جنوبی حیفا پر16 راکٹ داغے ہیں

بیروت(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں القسام بریگیڈز نے اسرائیلی علاقوں نھاریا اور جنوبی حیفا پر 16 میزائلوں سے بمباری کردی۔ اس کارروائی سے جنوبی لبنان میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ حزب اللہ نے اسرائیلی حملوں کی زد میں آکر اپنے دو ارکان کے جاں بحق ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے توپ خانے نے بلیدا، میس الجبل اور محیبیب قصبوں کے مضافات میں بمباری کی ۔

صہیونی فوج کے توپ خانے نے “جبل بلاط” اور بیت لیف اور رامیہ کے درمیان کے علاقے اور جنوبی لبنان کے مغربی سیکٹر میں مروحین قصبے کے مضافات کو بھی نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان سے فضائی حدود میں داخل ہونے والے دو ڈرونز کو مار گرایا۔ تین دیگر ڈرونز لبنان واپس آنے میں کامیاب ہو گئے۔

کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے پہلے ہی ڈرون کی خلاف ورزی کے امکان کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ ایک گھنٹے کے دوران لبنان سے اسرائیل کی طرف 30 میزائل داغے گئے۔

ٹائمز آف اسرائیل اخبار کے مطابق اسرائیلی حکام نے اس سے قبل لبنان سے راکٹوں کے مسلسل ہدف کے باعث کریات شمونہ شہر میں رہنے والے باقی رہائشیوں کو فوری طور پر وہاں سے نکل جانے کی تاکید کی تھی۔

میونسپلٹی نے کہا تھا کہ شہر چھوڑ کر جانیں بچائیں ۔ اس شہر کی تقریباً 20,000 افراد پر مشتمل آبادی کی اکثریت حزب اللہ اور دیگر گروپوں کے حملوں کے درمیان پہلے ہی علاقہ چھوڑ چکی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق لگ بھگ 3000 ہزار لوگ وہاں موجود رہیں گے۔

سرحدی کشیدگی

میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے لبنان کی جانب 81 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حزب اللہ نے اتوار کے روز اپنے تین ارکان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ اس کے جاں بحق ہونے والے جنگجوؤں کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق لبنان سے ملحق محاذ پر اسرائیلی جانب سے 6 فوجی اور دو شہری مارے گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan