انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان فلسطینیوں کی عملی مدد کا اعلان کرے، اس وقت قبلہ اول کے تحفظ کا وقت ہے، اس وقت دشمن کو پاکستان کو اللہ کی دی ہوئی طاقت دکھانے کا وقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس نے گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور کر دیا ہے اور ہم اعلان کرتے ہیں گریٹر اسرائیل کے راستے میں رکاوٹ بنیں گے، ہم فلسطین کیلئے تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرنے کو تیار ہیں، اسماعیل ہنیہ سن لیں! آپ کے مشن کیلئے ہم سب اکٹھے ہیں۔