غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )فلسطینی وزارت صحت نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ سات اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی فوج کی جاری جارحیت میں اب تک 9061 افراد شہید جن میں 3760 بچے اور 2326 خواتین شامل ہیں۔
غزہ وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے نیوز کانفرنس میں بتایا: اسرائیلی جارحیت سے 32 ہزار فلسطینی شہری کو مختلف زخم آئے، زخمیوں میں بھی 70 % تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے۔
اشرف القدرہ کے بقول گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 قتل عام کر چکا ہے، جن میں شہدا کی تعداد 256 ہو گئی ہے۔
انہوں نے انڈونیشی اور الشفاء ہسپتال میں جنریٹر بند ہونے کے بعد صحت کے تباہ کن بحران پیدا ہونے کی وارننگ جاری کی ہے۔
انہوں نے تمام متعلقہ حلقوں سے اپیل کی ہے وہ غزہ میں فوری طور پر ادویہ اور ضروری میڈیکل سامان بھجوائیں کے لیے راستے کھلوائیں۔