Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صہیونی ریاست کے ناپاک وجود کا نام ونشان مٹانے کا وقت آچکا: ابو عبیدہ

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے ناپاک وجود کا نام ونشان مٹانے کا وقت آچکا ہے۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا کہ غزہ کی سرزمین قابض دشمن کی فوج کا قبرستان بنے گا۔

القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ جبالیہ کیمپ میں شہید ہونے والوں کا خون اور زخمیوں کے زخم یاد رکھے جائیں گے، قتل عام رُکوانے کے لیے عرب اور مسلمان ممالک تاریخی اور فیصلہ کُن مؤقف اختیارکریں.

ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ زمینی حملے کے جواب میں تمام محاذوں پر قابض اسرائیلی افواج سے لڑائی جاری ہے.

انہوں نے کہا کہ اب تک 22 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو ٹینک شکن ہتھیاروں سے تباہ کیا جا چکا ہے۔

ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ غزہ دشمن کے سپاہیوں اور ان کی عسکری قیادت کا قبرستان بنے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور اسرائیلی رہنما جنگ کے اختتام پر گھٹنے ٹیکیں گے، نیتن یاہو فخر کرتا ہے اس نے ایک خاتون قیدی کو رہا کرایا۔

نیتن یاہو کو دوسرے قیدی کی رہائی کے لیے 20 سال درکار ہوں گے، آنے والے دنوں میں غیر ملکی شہریت کے حامل متعدد یرغمالیوں کو رہا کردیا جائے گا۔

القسام کے ترجمان نے کہا کہ صہیونی ریاست کے نام نہاد وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی سیاست کا باب ختم ہونے والا ہے۔ فلسطینیوں کی آزادی کی صبح جلد طلوع ہوگی اور دشمن کو اپنے جرائم کا حساب دینا ہوگا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan