Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

داغستان میں اسرائیل سے آنے والی پرواز کے تعاقب میں مشتعل ھجوم کا ہوائی اڈے پر دھاوا

داغستان(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )روس کے شہر داغستان کے محج قلعہ ہوائی اڈے پر سینکڑوں مظاہرین کے مبینہ طور پر اسرائیل سے آنے والی پرواز کی تلاش میں داخل ہونے کے بعد ہوائی اڈے کو عارضی طور پر فلائیٹ آپریشن کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

اتوار کی شام محج قلعہ ہوائی اڈے کے لینڈنگ فیلڈ اور رن وے پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوگئی جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے مظاہرین میں شامل نوجوانوں نے فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے ہیں۔

فوٹیج میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ ہجوم میں سے کچھ (افراد) پولیس کی گاڑی الٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہود مخالف نعرے بازی بھی سنی جا سکتی ہے اور ہجوم میں سے کچھ نے آنے والے مسافروں کے پاسپورٹ بھی چیک کیے۔

روسی میڈیا نے دکھایا ہے کہ ایک گروہ رن وے پر ایک طیارے کے قریب جانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن مسافر بحفاظت جہاز میں بیٹھے رہے۔

فلائٹ ریڈار 24 فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق طیارے کی دم پر موجود شناختی نمبر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اسرائیل سے آیا تھا۔

شمالی قفقاز کے متعدد علاقوں میں سے ایک داغستان میں حکام نے اس واقعے کی وجہ سے ہوائی اڈے کو بند کر دیا اور پروازوں کا رخ موڑ دیا ہے۔

روسی ایوی ایشن اتھارٹی روزاویاتشیا کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 20 منٹ پر ہٹا دیا گیا تھا تاہم صورت حال معمول پر آنے تک ایئرپورٹ بند رہے گا۔

بعد ازاں محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ اس واقعے کے دوران تقریباً 20 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے مجرمانہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

دی گارڈین کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ گردش کر رہی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تل ابیب سے پروازیں اتوار کی شام اسرائیل سے آنے والے پناہ گزینوں کو لے کر پہنچیں گی۔

مقامی یہودی برادری کے حکومتی نمائندے اوودیا عیسیٰ کوف نے پوڈیوم نیوز آؤٹ لیٹ کو بتایا ہے کہ ’داغستان میں صورت حال بہت مشکل ہے، کمیونٹی کے لوگ خوفزدہ ہیں، وہ فون کرتے ہیں اور مجھے نہیں پتہ کہ کیا مشورہ دوں‘۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan