غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے اتوار کے روز زور دے کر کہا ہے کہ فلسطینی دہشت گرد نہیں ہیں، بلکہ وہ اپنی سرزمین اور جائز حقوق کا دفاع کر رہے ہیں۔
الجلفہ ریاست کے ایک ورکنگ اور معائنہ کے دورے کے دوران انہوں نے سول سوسائٹی کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ “غزہ میں قتل عام کے حوالے سے جو کچھ ہو رہا ہے وہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ الجزائر کے باشندوں کو بھی “دہشت گرد” بھی کہا جاتا تھا جب وہ ظالمانہ استعمار کے خلاف لڑتے تھے۔
صدر تبون نے غزہ کی پٹی پر چار ہفتوں سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی شہداء کی روحوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔