Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جہادِ فلسطین کیلئے جماعت اسلامی نکلتی ہے تو ہم ساتھ دیں گے، علامہ جواد نقوی

لاہور(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام منصورہ لاہور میں علماء و مشائخ غزہ ہمارا منتظر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ اُمت مسلمہ متحد ہو کر دفاع کرے گی تو ہی کامیاب ہوگی، ہم الگ الگ ہو کر کوئی کام کریں گے تو کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک گروہ کی بجائے جماعت اسلامی جیسی جماعت آگے بڑھتی ہے تو ہم ان کیساتھ تیار ہیں، جماس نے وہ راستہ دکھا دیا ہے، اللہ نے اذن جہاد دے دیا ہے، فلسطینی بچے پکار رہے ہیں کہ اے اللہ کوئی ولی بھیج جو انہیں اسرائیلی مظالم سے نجات دلائے۔ انہوں نے کہا کہ صرف فلسطین کی خبریں سن لینا اور افسوس کر لینا اور واقعات کیخلاف مذمتی بیان دے دینا کافی نہیں، آج علماء کھل فتوی دیں، اور یہ ذمہ داری قبول کریں، اللہ کا حکم ہے، فلسطینیوں کی مدد کیلئے میدان عمل میں نکلو۔

انہوں نے کہا کہ یہ یہود تم سے کبھی راضی نہیں ہوں گے، وہ رسول اللہ کا احترام نہیں کرتے، قرآن کو جلاتے ہیں، تو ہم ان سے کیسے توقع رکھیں، اسرائیل اور انڈیا ایک ہی ہیں، مودی بھی کشمیر پر قبضہ جما کر اسی طرح کرنا چاہتا ہے، جس طرح اسرائیل مظلوم فلسطینیوں پر بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ اس حوالے سے جماعت اسلامی جو بھی قدم اٹھاتی ہے، ہم ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، جماعت اسلامی آگے بڑھے اور فلسطین کی آزادی کیلئے پالیسی دے، ہم تمام جو اس کانفرنس میں موجود ہیں، لبیک کہیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan