Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

او آئی سی اور اقوام متحدہ فلسطین کو اس کا حق دلوائیں؛ پروفیسر محمد ابراہیم خان

پشاور(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن ) امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ بزدل اسرائیل حماس کا مقابلہ کرنے کی بجائے بچوں، خواتین، ہسپتالوں، مساجد اور گرجا گھروں پر بم برسا رہا ہے۔ 1948ء سے آج تک فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے

یورپ و امریکہ صہیونیوں کی پشت پر کھڑے ہیں۔ اسرائیل عرصے سے گریٹر اسرائیل کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ سعودی عرب اور مصر سمیت دوسرے عرب ممالک کو اس پر سوچنا چاہیے۔ یہ جنگ صرف غزہ کی پٹی تک محدود نہیں ہے یہ بہت آگے تک جائے گی۔ حماس نے محدود وسائل کے ساتھ اسرائیل کے دانت کھٹے کردیے۔ یہود و نصاریٰ کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے۔ مسلمان حکمران اپنے عمل سے ثابت کررہے ہیں کہ وہ یہود و نصاریٰ کے دوست ہیں۔ او آئی سی اور اقوام متحدہ فلسطین کو اس کا حق دلوائیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پشاور پریس کلب میں البصیرہ خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام “تحریک آزادئ قدس میں مزاحمتی قوتوں کے کردار” پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

کانفرنس میں صدر نشین البصیرہ ڈاکٹر علی عباس نقوی، نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا صابر حسین اعوان، علامہ محمد بشیر جمارانی، صوبائ ناظم اعلیٰ جمیعت اہلحدیث ادریس خلیل، پرنسپل انوار المدارس کلایہ اورکزئی علامہ سید مرتضیٰ عابدی، انچارج البصیرہ سید اسد عباس اور مبشر حسن بھی شریک تھے۔ پروفیسر محمد ابراہیم خان نے مزید کہا کہ امت کے حکمران زندہ لاشیں ہیں، اس وقت صرف ایران یا کسی حد تک ترکیے فلسطین کی حمایت میں آواز بلند کررہے ہیں۔ امریکی بیڑے آگے بڑھ رہے ہیں اور حکمران کہہ رہے ہیں کہ ہم ان سے جنگ نہیں لڑ سکتے۔ انھوں نے کہا کہ عرب ممالک امریکا کی جانب دیکھنے کی بجائے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرتے تو فلسطین اور مسجد اقصیٰ یہودیوں کے تسلط سے آزاد ہوجاتی۔ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو موجودہ موقع جو حماس نے قربانی دے کر فراہم کیا ہے ضائع نہیں کرنا چاہیے، وہ کھل کر فلسطینیوں کی حمایت میں آگے آئیں اور اس موقف کو اختیار کریں جو پوری امت کا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حماس نے اسرائیلی دفاعی حصار کو توڑ کر رکھ دیا اور اس کارروائی کے دوران کسی قسم کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھی نہیں ہوئی، بچوں پر ہاتھ اٹھایا گیا، نہ خواتین سے زیادتی ہوئی۔ سالہاسال سے ظلم سہنے اور دنیا کی خاموشی دیکھنے کے بعد فلسطینیوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ جدوجہد کریں، اقوام متحدہ کے چارٹر میں ہر مظلوم قوم کو یہ حق دیا گیا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کے اسرائیل سے تمام مذاکرات معطل کرنے کے اعلان کو سراہا اور ان تمام اسلامی ممالک جنہوں نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے سے اپیل کی کہ وہ اپنے فیصلوں کوواپس لینے کا اعلان کریں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan