Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی مجاہدوں اور صیہونی حکومت کے فوجیوں کے درمیان شدید جنگ جاری

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صیہونی حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان جاری لڑائی میں بارہ سو صیہونی ہلاک اور دوہزار نوسو زخمی ہوئے ہيں اسی طرح اس لڑائی میں صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ کارروائیوں میں نو سو بائیس فلسیطنی شہید اور چار ہزار چھ سو پچاس فلسطینی زخمی ہوئے ہيں-

الجزيرہ چینل کے حوالے سے اسرائیلی ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد بارہ سو اور زخمیوں کی تعداد دوہزار نو سو ہوگئی ہے- اس درمیان صیہونی حکومت نے خان یونس میں تحریک حماس کی فوجی شاخ کے کمانڈر کے والد کے گھر پر حملہ کرکے اس خانوادے کے چار افراد کو شہید کردیا – اخبار یروشلم پوسٹ نے لکھا ہےکہ صیہونی حکومت نے غزہ میں تحریک حماس کے فوجی ونگ کے کمانڈر محمد الضیف کے والد کے گھر پر فضائی حملہ کیا ہے-

فلسطینی میڈيا نے بھی خبر دی ہے کہ خان یونس میں واقع اس گھرپر حملے میں، الضیف کے گھر کے چار افراد شہید ہوئے ہیں جس میں ان کے بھائی مدحت الضیف بھی شامل ہیں

تحریک حماس نے غزہ میں عام شہریوں پر صیہونی فوج کے حملوں کے جواب میں تل ابیب، قدس شہر ، عسقلان ، اسدود اور مقبوضہ سرزمین میں واقع دوسرے شہروں پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل چودہ نے اعتراف کیا ہے کہ ان حملوں میں متعدد صیہونی ہلاک ہوئے ہیں۔ اس چینل نے ہلاک ہونے والوں کی صحیح تعداد بتانے سے گریز کیا ہے۔

فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے پریس آفس نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملوں میں اب تک ایک سو اڑسٹھ عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہوچکی ہیں جن میں ایک ہزار نو سو رہائشی مکانات بھی شامل ہیں۔ جبکہ بارہ ہزار چھ سو تیس رہائشی مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے ان میں سے پانچ سو ساٹھ مکانات رہائش کے قابل نہیں رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan