Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رواں سال میں اب تک 41 ہزار سے زائد آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوا

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )فلسطین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال کے آغاز سے لے کر گذشتہ ستمبر کے آخر تک 41,000 سے زائد اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔

یروشلم گورنری کی جانب سے بدھ کو جاری کی گئی ایک رپورٹ میں اس سال کی تیسری سہ ماہی کے لیے اسرائیلی قابض ریاست اور مقبوضہ شہر یروشلم میں آباد کاروں کی خلاف ورزیوں کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال کے آغاز سے گذشتہ ستمبر کے آخر تک 41,162 آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران 14,866 آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور تقریباً 250,000 غیر ملکیوں نے اسی عرصے کے دوران “سیاحت” کے نام سے مسجد پر دھاوا بولا۔

رواں سال کے دوران یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملوں سے ایک 14 سالہ بچے خالد سمر الزنین سمیت تین فلسطینی شہید ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج اب بھی 25 یروشلم کے شہداء کی لاشوں کو نمبر قبرستان میں روکے ہوئے ہے۔

رپورٹ میں زہریلی گیس سے دم گھٹنے کے سیکڑوں واقعات کے علاوہ قابض افواج کی جانب سے براہ راست ربڑ کی گولیوں اور شدید مار پیٹ کے نتیجے میں 29 شہریوں کے شدید زخمی ہونے کی تفصیلات شایع کی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan