رام اللہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )صیہونی قابض فوج نے اکتوبر 2015ء میں انتفاضہ القدس شروع ہونے کے بعد سے اب تک 53 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر چکی ہے۔
فلسطینی اسیران کلب نے منگل کے روزایک بیان میں وضاحت کی کہ گرفتاریوں میں تقریباً 9,200 بچے اور 1,261 خواتین اور بچیاں شامل ہیں جب کہ انتظامی حراست کے احکامات کی تعداد 13,000 سے زائد تک پہنچ گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض حکام نے جرائم اور خلاف ورزیوں کے ارتکاب کے علاوہ 2015ء سے گرفتاری کی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور فلسطینیوں کے خلاف بدسلوکی کی اپنی تمام منظم پالیسیوں کو جاری رکھا ہوا ہے۔
اسیران کلب نے رپورٹ کیا کہ انتظامی حراست کا مسئلہ فلسطینیوں کی گرفتاریوں کی حقیقت کے اعداد و شمار میں سب سے نمایاں تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ رواں سال 20 میں انتظامی حراست کی سب سے زیادہ تعداد دیکھی گئی جس میں تعداد 1,300 سے زائد انتظامی نظربندوں تک پہنچ گئی۔