مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )مقبوضہ بیت المقدس میں عید العرش کی چھٹی کے تیسرے روز سینکڑوں صہیونی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ میں زبردستی داخلے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔
بیت المقدس کے محکمہ اسلامی اوقاف کے مطابق انتہا پسند یہودی ربی یہودا گلک کی قیادت میں 700 صہیونی آبادکاروں نے مسجد ہردھاوا بولا اور اسکے صحن کے اشتعال انگیز چکر لگائے اور تلمودی رسومات ادا کیں۔
اسی دوران اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں پر اپنی نفری میں اضافہ کیا اور فلسطینیوں کو داخلی راستوں تک پہنچنے سے روکتے رہے۔
یہ پیش رفت فلسطینیوں کی جانب سے مقدس مقام میں بڑی تعداد میں موجود رہنے کی اپیلوں کے بعد سامنے آئی ہے تاکہ یہودیوں کو اسلام کے تیسرے مقدس حرم کو زمانی اور مکانی لحاظ سے تقسیم کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے سے روکا جا سکے۔