Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوج کی غزہ میں مزاحمتی ٹھکانوں پر گولہ باری، تین زخمی

غزہ –  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے مشرقی علاقے میں مزاحمت کاروں کے تین ٹھکانوں پر گولہ باری کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی زخمی ہو گئے۔

جُمعہ کی شام جب قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 3 فلسطینی مزاحمتی رصد گاہوں پر بمباری کی تو دو شہری زخمی ہوئے۔

قابض فوج نے کہا کہ اس نے غزہ میں اہداف پر حملہ کیا۔ یہ حملہ اس وقت کیا جب سرحدی باڑ کےقریب احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

انہوں نے اپنی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں مزید کہا کہ “اس نے حماس کے 3 ٹھکانوں پربمباری کی۔

مقامی ذرائع نے واضح کیا کہ قابض فوج نے غزہ کے مشرق میں ملاکہ کے مقام پر ایک مزاحمتی رصد گاہوں کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

قابض فوج نے غزہ کے مشرق میں اسی مقام پر ایک مانیٹرنگ پوائنٹ کو بھی توپ خانے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

وسطی غزہ کی پٹی گورنری کے مشرق میں واقع وادی ابو قطرون کے علاقے میں ایک ڈرون نے ایک مانیٹرنگ پوائنٹ پر بمباری کی جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔

یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب آج شام غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر الاقصیٰ کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں میں 22 سے زائد شہری براہ راست گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan