Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسلم ۔مسیحی کمیٹی کا یروشلم کو فلسطینیوں سے خالی کرنےپر انتباہ

مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)یروشلم اور مقدس مقامات کی حمایت کے لیے اسلامی کرسچن آرگنائزیشن نےاسرئیل کے نئے آباد کاری کے منصوبے کے خطرے سے خبردار کیا ہے جس کی قابض حکام نے حال ہی میں منظوری دی تھی۔ اس منصوبے کی لاگت ایک ارب شیکل لگائی گئی ہے۔

کمیٹی نے  بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ نئی اسکیم کئی سالوں میں سب سے بڑی سازشی اسکیم ہے۔ اس میں 2,430 سیٹلمنٹ اور ہوٹل یونٹس کی تعمیر شامل ہے، بشمول 500 سیٹلمنٹ روم تیار کیے جائیں گے۔

اسلامی ۔ مسیحی کمیتی نے زور دے کر کہا کہ نئے منصوبے کا مقصد یروشلم شہر میں آباد کاری کی موجودگی کو مستحکم کرنا، سیکڑوں دونم اراضی پر قبضہ کرنا، فلسطینی رہائشی برادریوں کا محاصرہ کرنا اور ان کا گلا گھونٹنا اور شہر کو اس کے فلسطینی علاقوں سے مکمل طور پر الگ کرنا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ منصوبہ انتہاپسند اسرائیلی وزیر برائے سلامتی ایتمار بن گویر کے تیار کردہ ایک اور منصوبے سے مماثلت رکھتا ہے، جس میں یروشلم کی بستیوں کے درمیان رابطے کے لیے نئی آبادکاری کی سڑکیں قائم کرنے، قابض افواج کے لیے مراکز کی تعمیر اور مزید سکیورٹی تعینات کرنے کے لیے چالیس ملین  ڈالرمختص کرنا شامل ہے۔

کمیٹی نے آبادکاری کے ان جرائم کی خاموشی پرعالمی برادری کو ذمہ دار ٹھہرایا جس کا مقصد اس کے باشندوں کے مقدس شہر کو خالی کرنا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری اور فعال ریاستوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی خاموشی توڑیں اور القدس میں یہودی آباد کاری کے منصوبوں کو روکنے کے لیے مداخلت کریں۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan