Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسجد اقصیٰ جنگ کا عنوان، اس کی ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے:بحر

غزہ -(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)فلسطینی قانون ساز کونسل کے قائم مقام اسپیکر احمد بحر نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ قابض اسرائیل کے خلاف جدوجہد کا عنوان اور مسلمانوں کے لیے خالص مذہبی علامت ہے۔ اس کے ایک انچ پر بھی قبضے کا کوئی جواز نہیں اور فلسطینی قوم مسجد اقصیٰ کے ایک ایک انچ کا دفاع کرے گی۔

مسجد اقصیٰ کو نذرآتش کرنے کے سانحے کی 54ویں برسی کے موقع پر ایک پریس بیان میں بحر نے زور دے کر کہا کہ یروشلم اور مسجد اقصیٰ پر قابض اسرائیل کے حملے قابض حکومت کی قیادت میں ایک جنونی مذہبی جنگ کی تشکیل کرتے ہیں اور پوری دنیا کو بھڑکانے کی دھمکی دیتے ہیں۔

انہوں نے عرب اور اسلامی اقوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی مذہبی، تاریخی اور اخلاقی ذمہ داریاں ادا کریں۔ مقدس شہر کو یہودیانے کے قابض اسرائیلی منصوبوں کے سامنے مسجد اقصیٰ کو محفوظ رکھنے کی جہدو جہد میں شامل ہوں۔

انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے یروشلم میں تعینات مرد و خواتین کی استقامت کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

بحر نے بین الاقوامی پارلیمانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ یروشلم اور مسجد الاقصیٰ کے مسئلے پر سنجیدگی سے توجہ دیں اور اپنی حکومتوں پر دباؤ ڈالیں کہ وہ مسجد کو بچانے کے لیے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں۔

خیال رہے کہ 21اگست کو مسجد اقصیٰ کو جلائے جانے کی 54 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

اس تاریخ کو 1969 میں مائیکل ڈینس نامی ایک آسٹریلوی انتہا پسند یہودی نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مسجد کے مشرقی حصے کو جان بوجھ کر آگ لگا دی۔

آگ لگنے سے تاریخی منبر صلاح الدین ایوبی، مسجد کا سامنے والا حصہ، اس کی چھت، قالین اور اس میں موجود قرآن و فرنیچر کا تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا اور عمارت کو کافی نقصان پہنچا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan