Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے سیاسی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

مغربی کنارا (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) مصر میں فلسطینی دھڑوں کے جنرل سیکرٹریز کے اجلاس کے موقع پر مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز شہریوں، سیاسی کارکنوں، رہائی پانے والے قیدیوں اور قومی شخصیات کے خلاف اپنی خلاف ورزیوں اور سیاسی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حکام رہائی پانے والے قیدیوں حمزہ اور حسین حرزاللہ کو مسلسل دوسرے دن یعبد قصبے سے حراست میں لیا ہوا ہے۔ ان کی والدہ اور بھائیوں حسن اور محمد حرزاللہ کو بری طرح مارا پیٹا گیا جب کہ ان کےایک بھائی عبدالغنی حرزاللہ کو جیلوں میں قید کیا گیا ہے۔

حکام نے رہائی پانے والے قیدی بہاء العدنان ابوبکر کو جنین سے اغوا کر لیا ہے اور چاروں بھائیوں، رہائی پانے والے قیدی اور سابق سیاسی نظربند مفد سعدی، رہا ہونے والے قیدی مجاہد سعادہ اور مکین سعادہ کو نابلس سے اغوا کر لیا ہے۔

حکام کی طرف سے شہید ابراہیم النابلسی کے کزن نوجوان منذرالنابلسی کو مسلسل دوسرے روز بھی حراست میں لیا ہوا ہے۔ جب کہ اتھارٹی کی انٹیلی جنس چھٹے روز بھی رہائی پانے والے قیدی انس حمدی کو نابلس سے گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں آٹھ سال گذارے ہیں۔

اتھارٹی کے سکیورٹی فورسز نے بیت لحم یونیورسٹی میں اسلامک بلاک کے نمائندے عدلی صب لبن کو مسلسل پانچویں روز بھی حراست میں لے رکھا ہے، جب کہ حکام خالد ملایشہ کو جن کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے قبصے جعبہ سے ہے کو پانچ روز سے حراست میں لیا گیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے حکام نے نوجوان احمد معلا کو مسلسل 114 روز سے حراست میں لے رکھا ہے۔

رام اللہ میں حکام نے الحاج منذررحیب کو مسلسل 123 روز سے گرفتار کیا ہوا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan