اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے فلسطینیوں کی ایک علیحدہ وطن کے حصول کے سلسلے میں منصفانہ جدوجہد کیلئے پاکستان کے عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعاد ہ کیا ہے۔
او آئی سی کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے دوسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مشرق وسطی میں کسی مزید کشیدگی سے بچاؤ کیلئے اقوام متحدہ اور یورپی یونین کیساتھ گہرے رابطے پر بھی زور دیا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے تجویز دی ہے کہ اسرائیل تنازع کے مستقل حل کیلئے اسرائیل کو چاہیے کہ وہ مکمل طور پر عرب علاقوں سے نکل جائے۔ فلسطینی عوام کو القدس شریف کے بطوردارالحکومت کے ساتھ اپنی ریاست کا غیر متزلزل حق ان کو واپس کرے۔
تمام مقبوضہ علاقوں بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق حصے میں یہودی آبادیوں کی آبادکاری فی الفوربند کرے۔ مقدس مقامات کیلئے خطرہ تمام کھدائیاں مکمل طور پر بند کرنے کے ساتھ ساتھ غزہ کا طویل محاصر ختم کیا جائے۔