Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

کرپشن کے مرتکب دو فلسطینی وزراء کو برطرفی کا سامنا

palestine_foundation_pakistan_ministers-of-salam-fayyadss-unconstitutional-pa-government-in-ramallah

رام اللہ میں سلام فیاض کی غیر آئینی حکومتی کابینہ میں شامل دو وزراء کو اخلاقی اور مالی کرپشن کے الزامات کی وجہ سے ان کے منصب سے ہٹایا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم سلام فیاض کے مقرب حلقوں نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ وزیر صحت علی الخشان کو اخلاقی گراوٹ کے متعدد الزامات کا سامنا ہے۔ یہ الزامات ان پر گذشتہ دنوں دورہ فرانس کے موقع پر لگائے گئے۔

فرانس میں فلسطینی قونصل خانے کو وزیر موصوف کے خلاف اخلاقی دیوالیہ پن کے متعدد الزامات کی فہرست بھجوائی گئی جو ان کی دست درازیوں کا شکار ہونے والی متعدد خواتین نے متعلقہ حکام کو شکایات کی صورت درج کرائے تھے۔

بدعنوانی کی وجہ سے کابینہ سے نکالے جانے والے دوسرے وزیر اسماعیل دعیق ہیں۔ ان کے پاس وزارت زراعت کا قلمدان ہے اور ایک مدت سے ان کے خلاف مالی بدعنوانی کی شکایات پیش کی جا رہی ہیں۔ گذشتہ پیر کے روز اٹارنی جنرل نے ان کے خلاف ایک مقدمے کی سماعت کرنا تھی لیکن وزیر موصوف عین وقت پر غائب ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں وزیر کو جلد ہی ان کے عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا۔ نیز مالی اور انتظامی بدعنوانی کے الزمات کا سامنہ کرنے والے دوسرے وزراء کو بھی ایسے ہی انجام دسے دوچار ہونا پڑے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan