Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

لبنان:تعمیرات کے الزام میں گرفتار فلسطینی پناہ گزین کی رہائی کامطالبہ

بیروت – [مرکزاطلاعات فلسطین فاونڈیشن]فلسطینی ایسوسی ایشن برائے انسانی حقوق “شاہد” نے لبنانی حکام سے فلسطینی پناہ گزین خاتون نصرہ موسیٰ مبارکہ کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا، جسے لبنان کے شہر صور میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے رشیدیہ کیمپ میں “تعمیراتی خلاف ورزی” کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

“شاہد” نے لبنانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک انسانی رویہ اپنائیں جو کیمپوں میں فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کو مدنظر رکھے، تعمیرات کے حوالے سے جو فوری انسانی اور آبادیاتی تقاضوں کے ساتھ مشروط ہو۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی UNRWA کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے گھروں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی رہائشی ضروریات پوری کرے۔

“شاہد” نے کہا کہ بزرگ پناہ گزین خاتون نصرہ مبارکہ کا مسئلہ ایک بہترین انسانی مسئلہ ہے جس نے لبنان میں فلسطینی کیمپوں اور اجتماعات میں فلسطینی پناہ گزینوں کی توجہ حاصل کی ہے۔ ان کی سیاسی قوتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس کی گرفتاری کے بعد متعلقہ لبنانی حکام سے رابطہ کیا لیکن ان تمام کوششوں اور رابطوں کا نتیجہ ابھی تک اس کی رہائی میں کامیاب نہیں ہو سکا۔اس کی گرفتاری کے چھ دن گزر چکے ہیں کہ اس نے بغیر اجازت کے رشیدیہ کیمپ میں اپنے لیے مکان بنایا۔ اسے اس جرم کی پاداش میں گرفتار کیا گیا۔

“شاہد” نے فلسطینیوں کو ان کے کیمپوں میں تعمیرات سے روکنے کے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کی ذمہ داری ہے کہ وہ پناہ گزین کیمپوں میں رہائش اور ان کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے اقدامات کرے۔

خیال رہے کہ لبنان میں موجود لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کو رہائش کی شدید نوعیت کی مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ فلسطینی پناہ گزین جنہیں ان کے وطن سے نکال دیا گیا اس وقت کسمپرسی کے عالم میں زندگی بسر کرتے ہیں اور دوسرے ملکوں میں رہنے والے فلسطینیوں کو ان ملکوں میں اپنے لیے چھت تعمیر کرنے کی اجازت نہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan