نابلس [ مرکزاطلاعات فلسطین فاونڈیشن ]اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے قدیم شہر نابلس پر دھاوا بول دیا۔ صہیونی فورسز کی اس جارحیت میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔
فلسطینی ٹیلی ویژن کے مطابق صہیونی فورسز نے جمعہ کو حملہ کیا۔ ٹی وی چینل نے حملہ کی فوٹیج بھی شائع کی اور بتایا کہ اسرائیلی فوج نے شہر میں فوجی کمک بھیجی ہے۔ پرانے شہر کے مشرقی محلے میں ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا اور ایک نوجوان کو ہتھیار ڈالنے کا کہا۔
شہداء میں 34 سالہ خیری محمد سی یاسین اور 32 سالہ حمزہ موئد محمد مقبول کے ناموں سے کی گئی ہے۔
سرکاری فلسطینی نیوز ایجنسی نے بھی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی سپیشل فورس نے نابلس کے پرانے شہر کے ’’حبلہ‘‘ محلے پر دھاوا بولا۔ بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے شہر پر دھاوا بولا ۔ شہر کے کئی محاذوں پر ایک ساتھ حملہ کیا گیا۔ ایجنسی نے کہا کہ اسرائیلی افواج اب بھی پرانے شہر کے آس پاس موجود ہیں۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج نے بتایا کہ نابلس میں آپریشن اس ہفتے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والوں کے خلاف تھا۔
یاد رہے اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ایک فلسطینی بندوق بردار نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک بستی کے قریب ایک اسرائیلی فوجی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ حماس نے کہا تھا کہ یہ کارروائی جنین کیمپ پر حالیہ اسرائیلی حملے کے رد عمل میں کی گئی ہے۔ یہ کارروائی نابلس کے قریب کدومیم بستی میں کی گئی تھی۔