Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

کویتی تنظیموں کا عالمی برادری سے اسرائیلی قبضے جرم قرار دینے کا مطالبہ

کویت – [مرکزاطلاعات فلسطین فاونڈیشن] بدھ کے روز کویتی سول سوسائٹی کی تنظیموں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی سرزمین پر بار بار ہونے والے جرائم کا ذمہ دار اسرائیلی قابض ریاست کو ٹھہرائے۔

کویتی اداروں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”دنیا جنین کیمپ (شمالی مغربی کنارے میں) میں صہیونی دشمن کے ظلم و ستم پر حیران ہے، جس سے اب تک درجنوں شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ قابض ریاست  کے ظلم کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں شہری جنین کیمپ سے باہر نکلنے پرمجبور ہوچکےہیں۔

کویتی سول سوسائٹی نے مزید کہا کہ “صہیونی ریاست کے ان جرائم کی روشنی میں جو کہ ایک جنگی جرم کے مترادف ہے، بین الاقوامی برادری اس مجرمانہ حکومت کا مقابلہ کرنے میں خاموش ہے۔

تنظیموں کا کہنا ہے کہ سول سوسائٹی “فلسطینی کاز کی حمایت میں کویت کے سرکاری مؤقف کے ساتھ ایک واضح اور مستقل موقف اختیار کرتی ہے۔ہم  بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ “صیہونی ریاست کو مسلح کرنا بند کرے کیونکہ عالمی طاقتوں کی طرف سے اسرائیل کو دیا گیا اسلحہ نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف استعمال ہورہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan