جنین – [مرکزاطلاعات فلسطین فاونڈیشن] منگل کی شام جنین کیمپ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک صیہونی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب جب سنیما محلے اور کیمپ میں صیہونی قابض فوج کے ساتھ مسلح جھڑپیں ہوئیں۔
الجزیرہ نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے کیمپ میں مزاحمت کاروں کے ساتھ مسلح جھڑپوں کے دوران ایک صہیونی فوجی کے مارے جانے اور دوسرے کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
صیہونی فوجی کے مارے جانے کی خبر شدید جھڑپوں کے بعد قابض فوج کے کیمپ سے اخلاء کے بعد سامنے آئی تھی۔
القسام بریگیڈز نے منگل کی شام ایک بیان میں اعلان کیا کہ جنین میں اس کے بہادر کارکنوں نے مختلف دھڑوں کے اپنے بھائیوں کے ہمراہ حیفا اسٹریٹ کے محور پر قابض فوج کی گاڑیوں میں پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں قابض فوج کی متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں اورایک فوجی ہلاک ہوگیا۔
القسام بریگیڈز کے مطابق مجاہدین کیمپ کی گلیوں میں قابض فوج کے ساتھ صفر کے فاصلے سے جھڑپیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس دوران متعدد قابض فوجیوں کے زخمی ہونےکی بھی اطلاعات ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے سوموار کو غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے پناہ گزین کیمپ میں فوجی آپریشن شروع کیا تھا جس کے نتیجے میں اب تک کم سے کم 12 فلسطینی نوجوان شہید اور ایک سو بیس کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔