اتوار کی شام فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ کے مشرق میں واقع قصبے عزون کے مغربی دروازے کے قریب فلسطینیوں کے پتھراؤ کے نتیجے میں دو آباد کار زخمی ہوگئے اور ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
حالیہ ہفتوں اور مہینوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔القسام بریگیڈز کے دو مزاحمتی کارکنوں مہند شحادہ اور خالد صباح کی طرف سے کیے گئے حالیہ کمانڈو آپریشن میں 4 آباد کار ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ آپریشن وسطی مغربی کنارے میں رام اللہ کی “ایلی” بستی میں کیا گیا۔