Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مزاحمت فتح مند، اسرائیلی دشمن زخم چاٹنے پرمجبور ہوگیا: خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] تحریک کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہےکہ مقبوضہ فلسطین میں بالعموم اور مغربی کنارے میں بالخصوص بڑھتی ہوئی فاتحانہ مزاحمت نے عملی طور پر قابض دشمن اور اس کےآباد کاروں کے خلاف گیم رولز میں عملی تبدیلی کی ہے۔

انہوں نے جمعرات کو ایک پریس بیان میں کہا کہ “یہ ہماری قوم کی طرف سے ایک نئے عزم کا اظہار کیا گیا ہے جس میں مزاحمت کو تیز کرنے کا موقع ملا ہے۔ مزاحمت مبارک راستہ، آزادی اور حق واپسی کی اپنی جائز خواہشات کے حصول، یروشلم اور مسجد اقصیٰ کو تباہی سےبچانے اورانہیں پنجہ استبداد سے بچانے کا راستہ ہے۔ فلسطینی قوم نے ثابت کیا ہے کہ وہ مزاحمت کی پشتیبان ہے۔ مزاحمت ہی وہ راستہ ہے جس پر چل کرفلسطینی قوم اپنی منزل اور اپنا نصب العین حاصل کر سکتی ہے۔ اس کے سوا باقی تمام آپشنز اور راستے ناکام ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمت کی اپنے معیاری اور پیشہ ورانہ طریقوں میں پیش رفت نے قابض دشمن کو زخم چاٹنے پر مجبور کردیا ہے۔ مزاحمت کی وجہ سے قابض فوجیوں اور آباد کاروں میں خوف اور اضطراب کا بڑھتا ہوا احساس مزاحمت کی سنگینی کی نشاندہی کرتا ہے۔ مختلف میدانوں اور محاذوں میں اسے مقدار اور معیار کے لحاظ سے بڑھانے اور ترقی دینے میں فلسطینی قیادت کا کردار ہے اور مزاحمت اہداف کے حصول تک جاری رہے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی قوم کے خلاف قابض فوج اور آبادکاروں کے ریوڑ کے وحشیانہ جرائم میں گھروں کو مسمار کرنا، کھیتوں کو جلانا اور زمینوں پر قبضہ کرنا شامل ہے۔ ہمارے عوام کو دشمن قوتوں، اس کی فوج کے خلاف اندرون ملک مزید ہم آہنگی، اتحاد اور شراکت داری کی ضرورت ہے۔ یہ ہماری عرب اور اسلامی قوم سے بھی تقاضا کرتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں پر ڈٹے رہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan