Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رواں سال کے دوران القسام کے حملوں میں 10 صہیونی جھنم واصل

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے مجاہدین نے رواں سال 2023ء کے آغاز سے لے کر اب تک متعدد مخصوص کارروائیاں کی ہیں جن کے نتیجے میں متعدد آباد کار اور فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

القسام آپریشنز میں 10 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جن میں فوجی بھی شامل تھے۔ زخمی ہونے والوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

گذشتہ فروری کی 26 تاریخ کو نابلس سے تعلق رکھنے والے القسام کارکن عبدالفتاح خروشہ نے نابلس کے جنوب میں حساس ترین اور سکیورٹی کے لحاظ سے انتہائی خطرناک سمجھے جانے والے علاقے حوارہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں دو قابض فوجی مارے گئے۔

قابض فوج نے القسام کارکن خروشہ کا تعاقب کیا۔ طویل تلاش اور تعاقب کے بعد قابض نے اسے7 مارچ کوایک قاتلانہ حملے میں شہید کردیا۔

القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے نابلس پر قابض فوج کے جرم کا جواب دینے میں دیر نہیں لگائی۔ صرف دو دن کے بعد نعلین سے تعلق رکھنے والے قسامی شہید المعتز باللہ الخواجہ نے نابلس میں مزاحمتی کارروائی کی۔

اس بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں ایک آباد کار ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہو گئے۔ اس سے قبل قابض فوج کی جانب سے جنین کے قصبے جعبہ میں تین مزاحمتی کارکنوں کو شہید کیا گیا تھا۔

سات اپریل کو دو القسام کارکنوں حسن قطنانی اور معاذ المصری نے ایک بہادرانہ فائرنگ کا حملہ کیا جس میں تین آباد کار مارے گئے۔

کئی ہفتوں کے ظلم و ستم کے بعد قابض فوج کے بڑے دستوں نے اس مکان کو گھیرے میں لے لیا جس میں ابراہیم جبارین کے ساتھ دو مجاہدین المصری اور قطنانی موجود تھے۔

20 جون کو دو القسام کے مجاھدین مہند فالح شحادہ اور خالد مصطفی صباح نے رام اللہ کے قریب ایلی بستی میں فائرنگ کا حملہ کیا۔

اس آپریشن کے نتیجے میں 4 آباد کار ہلاک اور 4 زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ کارروائی کے بعد اسرائیلی فوج نے حملہ کرنے والے فلسطینیوں کو تولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan