Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسماعیل ہانیہ کی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور جماعت کی قیادت کے وفد نے کل سوموار کی شامل تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی اکبر احمدیان سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں انہوں نے فلسطین اور خطے کی سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

حماس کی قیادت کے وفد میں الشیخ صالح العاروری اور ڈاکٹر محمد علی شامل ہیں۔ خلیل الحیا ، نزار عوض اللہ، محمد نصر اور تہران میں حماس کے مندوب خالد قدومی شامل ہیں۔

ھنیہ نے فلسطین کی موجودہ صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی۔ ملاقات میں انہوں نے غزہ کی صورت حال، اسرائیلی ناکہ بندی اور اسرائیل ریاست کی جارحیت پر مبنی پالیسی کے بارے میں بتایا۔

حماس کی قیادت نے بیت المقدس کے عوام کی استقامت، ان کے جہاد اور ان کے مسجد اقصیٰ اور مقدسات کے دفاع کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہماری قوم ہر محاذ پر دشمن کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

ھنیہ نے مزاحمتی دھڑوں کے اتحاد اور ان کے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی منظر نامے میں فلسطینیوں کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا اور علاقائی تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے واضح کیا کہ مزاحمت فروغ پذیر جب کہ دشمن زوال پذیر ہے۔ قابض دشمن اس وقت اندرونی اور بیرونی بحرانوں میں گھرا ہوا ہے جب کہ فلسطینی مزاحمت کی حمایت کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے۔

حماس کے سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت پر مبنی موقف کو سراہا اورکہا کہ فلسطینی قوم اور حماس ایرانی قیادت اور قوم کی شکر گذار ہے جس نے پوری جرات کےساتھ فلسطینیوں کی حمایت میں ہر فورم پر آواز بلند کی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan