Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج کا الخلیل میں مسجد پرحملہ

کل بدھ  کو اسرائیلی قابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے مشرق میں کسارہ کے علاقے میں واقع خالد بن الولید مسجد پر حملہ کر کے اسے نقصان پہنچایا اور اس میں توڑ پھوڑ کی۔

الخلیل میں محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر جنرل نضال الجعبری نے بدھ کی شام ایک پریس بیان میں کہا کہ قابض فوج نے مساجد کے تقدس کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد پر براہ راست گولیاں اور زہریلی گیس کے بم برسائے، جس سے مسجد کا کچھ حصہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا۔ زہریلی گیس اندر داخل ہوئی جس سے نمازی بھی دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ شہریوں کی زمینوں پر تعمیر ہونے والی بستی “کریات اربع” سے متصل اس مسجد پر قابض فوج نے حملہ کیا ہے، کیونکہ اسرائیلی فوج اور یہودی شرپسند اس سے قبل بھی اس مسجد کو شہید کرنے کی مذموم کوشسش کرچکے ہیں۔ پچھلے رمضان المبارک کے دوران بھی اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں نے اس مسجد کی بے حرمتی کی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan